وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بیرون ملک روانہ

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بیرون ملک روانہ
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بیرون ملک روانہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد5 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے،شیخ رشید اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئے،وفاقی وزیر سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد چین جائیں گے۔

قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو بیان میں کہاہے کہ کرسمس سپیشل ٹرین 10جنوری تک جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے، سڑکوں پر دھند کی وجہ سے ریلوے پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے، شدید دھند میں بھی روزانہ 138ٹرینیں چل کرمسافروں کے معیار پر پورا اتر رہی ہیں،

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ ہم اپنے وسائل سے ریلوے کے1 تا 16 گریڈ ملازمین کا ایک سکیل بڑھانا چاہتے ہیں ،وزیراعظم سے گریڈ 1تا16کے سکیل بڑھانے کیلئے درخواست کی ہے، عدالتی فیصلہ آنے پرریلوے کے تمام ڈی ایل اے ملازمین کوکنفرم کردیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد