نامناسب لباس زیب تن کرنے پر سعودی عرب میں 37 خواتین گرفتار لیکن مرد کتنے پکڑے گئے؟

نامناسب لباس زیب تن کرنے پر سعودی عرب میں 37 خواتین گرفتار لیکن مرد کتنے پکڑے ...
نامناسب لباس زیب تن کرنے پر سعودی عرب میں 37 خواتین گرفتار لیکن مرد کتنے پکڑے گئے؟

  



ریاض( ویب ڈیسک) ریاض پولیس کے مطابق پبلک مقامات پر نامناسب لباس پہن کر گھومنے پھرنے پر مزید 60 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں37 خواتین شامل ہیں،انہیں سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں پر سرزنش بھی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا کہ گرفتاری کی کارروائی سماجی تہذیب کے تحفظ کے جاری لائحہ عمل پرعمل درآمد کے تحت کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہناہے کہ تین دن کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ 37 خواتین اور 23 مرد ہیں۔ یاد رہے کہ پولیس سعودی عرب کے تمام بڑے شہرو ںمیں ان دنوں سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لے رہی ہے۔ غیر سماجی حرکتوں سے روکنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...