بے گھر افرادکیلئے سائباں کی دستیابی وزیراعظم کے احساس کا مظہر ہے،لیگی ترجمانوں کاپناہ گاہوں کوبلاجوازتنقیدکانشانہ بناناغریب دشمنی ہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بے گھر افرادکیلئے سائباں کی دستیابی وزیراعظم کے احساس کا مظہر ہے،لیگی ترجمانوں کاپناہ گاہوں کوبلاجوازتنقیدکانشانہ بناناغریب دشمنی ہے،انہیں چاہئے کہ لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پرتنقیدکریں۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے،ریاست بے آسراافرادکوچھت اورکھانا فراہم کرکے ذمہ داری پوری کر رہی ہے،انسانیت کی فلاح وخیرخواہی عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ لٹیرالیگ کی قیادت ایون فیلڈکے پرآسائش محل میں لطف اٹھا رہی ہے،عمران خان پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،انہوںنے کہا کہ شریفین نے صرف اپنی آل اولاداورذات کاسوچا،عمران خان کی جدوجہدقوم کے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہے۔