دوستوں کیلئے آرڈیننس اور مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دوستوں کیلئے آرڈیننس اور مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے ،بے گناہوں کی گرفتاری اور عقوبت کے دنوں کاکون حساب دے گا؟۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے احسن اقبال کی گرفتاری کے حوالے سے بیان میں کہاہے کہ احسن اقبال کا جرم نوازشریف کاساتھ اور عوام کے حق کیلئے آواز بلندکرنا ہے ،چیئرمین نیب کے پاس اس کاکوئی جواب ہے؟انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے کونسی کرپشن کی،کون سا کمیشن کھایا ہے؟نارووال سپورٹس کمپلیکس سے نوجوانوں کافائدہ ہوا،کیایہ ہے ان کا جرم؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب عمران صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغواکرنے کا جواب دے؟۔