ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو بلیک میل کرنا شہری کو منگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو بلیک میل کرنا شہری کو منگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو بلیک میل کرنا شہری کو منگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) معروف ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کو بلیک میل کرنے والے شخص کو 2 سال قید اور 300 گھنٹے بلامعاوضہ کام کرنے کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 22 سالہ شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایپل کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔اس شخص نے دعویٰ یا تھا کہ اس نے گوگل کے آئی کلاؤڈ کی سیکیورٹی کو توڑ دیا ہے اور اس کے پاس آئی کلاؤڈ کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا موجود ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والے کیریم البیارک نامی اس شخص نے ایپل کو دھمکی دی تھی کہ اگر ایپل نے اسے ایک لاکھ امرکی ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 54 لاکھ پاکستانی روپے) کے آئی ٹیونز گفٹ نہیں دیے تو وہ 31 کروڑ 90 لاکھ اکاؤنٹس کے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر دے گا تاہم جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اس کی وجہ سے ایپل کے سیکیورٹی نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔عدالت نے اس مشتبہ شخص کو 2 سال قید اور 300 گھنٹوں تک بلا معاوضہ کام کرنے کی سزا سنائی۔

اس مجرم نے مارچ 2017 میں ایپل کی سیکیورٹی ٹیم کو ایک ای میل کی تھی جس میں اس نے سیکیورٹی توڑنے اور ڈیٹا تک پہنچنے کا دعویٰ کیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ اس شخص نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اس شخص نے 2 اکاؤنٹس کے سیکیورٹی لاک توڑ دیے تھے۔اس شخص نے یہ بھی دھمکی دی تھی کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو وہ آئی کلاؤڈ پر موجود صارفین کے ڈیٹا کو فروخت کردیں گے یا پھر اسے ختم کردیں گے۔مجرم نے کہا تھا کہ اسے 75 ہزار امریکی ڈالر کی کرپٹو کرنسی چاہیے لیکن بعد میں اس نے مطالبہ بڑھاتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر تک پہنچادیا تھا۔

ایپل کو یہ دھمکی آمیز ای میل کرنے کے 2 ہفتوں بعد بعد مقامی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا تھا۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنی تحقیقات میں بتایا اس شخص نے سیکیورٹی کو نہیں توڑا جبکہ اس نے جن اکاؤنٹس کو کھولنے کی کوشش کی ہے وہ پہلے کسی سیکیورٹی بریچ میں توڑے گئے تھے۔اپنی ویڈیو بناتے ہوئے اس شخص نے ان ہی اکاؤنٹس کا استعمال کیا، کیونکہ اس نام اور پاس ورڈ کے ساتھ وہاں اکاؤنٹ موجود تھا۔