جعلی اسلحہ لائسنس سکینڈل کیس، گرفتارملزم صفدراحمد کا ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع

جعلی اسلحہ لائسنس سکینڈل کیس، گرفتارملزم صفدراحمد کا ضمانت کیلئے ...
جعلی اسلحہ لائسنس سکینڈل کیس، گرفتارملزم صفدراحمد کا ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اسلحہ لائسنس سکینڈل کیس میں گرفتارصفدراحمد نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ملزم صفدر احمد نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر سمیت دیگر فریق بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے 27اگست 2018کوگرفتارکیا،درخواست گزارتاحال جیل میں ہے،درخواست گزارنیب کی زیر حراست 82روزتک جسمانی ریمانڈمیں رہا ،صفدر احمد ڈی سی آفس لاہورمیں جونئیرکلرک کی پوسٹ پرتعینات ہے ،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ درخواست گزار کےخلاف پہلے بھی انکوائری ہو چکی ہے ،الزام لگایا گیا کہ ڈی سی آفس میں لوگوں کو جعلی لائسنس بنا کر دیتے تھے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حتمی فیصلے تک درخواست ضمانت منظور کرے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور