”عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی بلکہ ۔ ۔ ۔“معروف ٹیروکارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

”عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی بلکہ ۔ ۔ ۔“معروف ٹیروکارڈ ریڈر ...
”عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی بلکہ ۔ ۔ ۔“معروف ٹیروکارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2019ختم ہوا چاہتا ہے اور اب معروف ٹیروکارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے پیشن گوئی کی ہے کہ عمران خان کی حکومت 2023ءتک نہیں چل سکتی ، ستمبر 2021تک وہ حکومت جاتا دیکھ رہی ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نذیر نے کہاکہ آئندہ سال قومی سطح پر الیکشن نہیں ہوگا، بلدیاتی الیکشن ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’مجھے یہ لگتا ہے پلس مائینس، رلتے ڈلتے عمران خان کی حکومت 2020 کوکراس کر لے گی ،ستمبر سَن2021تک عمران خان کی حکومت جائے گی اورابھی تک میرے کارڈ یہ کہتے ہیں اُس سے پہلے یہ والے الیکشنز نہیں ‘۔
2020میں الیکشن ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر آسٹرالوجسٹ محمد علی خان نے کہاکہ یہ 2020کا سال بہت اہم سال ہے، اس سال ٹوٹل چھ گرہن لگیں گے جس میں دو سولر کلپس ہو نگے اور چار لیونر کلپسس ہونگے اور جو پاکستان کا زائچہ ہے وہاں کوئی بھی possibility نظر نہیں آتی کہ کوئی کلپس ایسی جگہ لگا ہو کہ اسمبلیاں ٹوٹ جائیں اور نئے الیکشن ہوں ، نئی گورنمنٹ بنے یا نئی تبدیلیاں آئیں ۔
آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہاکہ تھوڑا سا ماضی میں جانا چاہوں گی، اس بات کے لیے1991میں 11اگست کو ایک سولر اکلپ گرین لگا تھاجس میں کراچی میں اندھیرا ہو گیا تھا اور میں وثوق سے ایک بات کہتی ہوں ،تب وہ میری پہلی سیاسی پیش گوئی تھی اور آج شاید آخری پیش گوئی بیان کروں گی اور اس کے بعد میں ریٹارمنٹ کی طرف جانے لگی ہوں ،اُس وقت میں کہا کہ نواز شریف صاحب کی بھاری مینڈیٹ کی گورنمنٹ تھی ان کے ایک منسٹر تھے جمالی جو کہ میرے پاس آئے اور میں نے انہیں کہا کہ آپ کی گورنمٹ کو بہت خطرہ ہے ،وہ کہنے لگے ،دو تہائی اکثریت ہے، میں نے کہا کہ جو 11اگست والا گرہن ہے یہ اس گورنمنٹ کے لیے خطرے کا اشارہ ہے،

اُس کے بعد 2000میں 5سے7ستاروں کی گلیکسی اجتماع ،گیدرنگ ایک ہی گھر میں تھی ،اسی طرح آج کے دن 2019 میں جب یہ ختم ہورہا ہے اور جب یہ شروع ہوگا 2020اسی طرح 5سے7ستاروں کا اجتماع ایک ہی گھر کے اندر ہے اُس کے بعد آپ نے دیکھا 911 کا واقعہ ہوا اور دنیا ایک وارزون کی کیفیت میں گئی، Americaنے عراق پر اٹیک کر دیا،اسی طرح کی صورتحال ہے،ستاروں کا احوال جب میں نے پڑھنا شروع کیا تب سے اس سال بھی چھ گرہن لگنے جا رہے ہیں، اندرونی اور بیرونی طور پر 2020 کو تیزی سے تبدیلیوں کا سال کہوں گی ، تبدیلیاں آئیں گی اور تبدیلیوں والا سال ہے سیاسی اکھاڑ پجھاڑ ہے، پاکستان ہی کیا دنیا میں تبدیلیوں والا سال ہے انڈیا کے حالات بگڑتے ہوئے دیکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جو پھر سے سپنہ دیکھایا جا رہا ہے یہ ترقی کا سال ہے مجھے تو ستاروں میں ترقی کا ایسا کوئی موڈ نظر نہیں آرہا۔