کل جسٹس سردار محمد شمیم خان کی ریٹارئمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کون ہوں گے ؟ نام سامنے آ گیا

کل جسٹس سردار محمد شمیم خان کی ریٹارئمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف ...
کل جسٹس سردار محمد شمیم خان کی ریٹارئمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کون ہوں گے ؟ نام سامنے آ گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کل عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ جسٹس ممنون راشد شیخ عہدے کا حلف سنبھالیں گے ۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق جسٹس ممنون راشد یکم جنوری بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے 48 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد کی جائے گی ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جسٹس شیخ سے عہدے کا حلف لیں گے ۔چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان 31 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے وہ لاہور ہائیکورٹ میں 19 فروری 2010 کو بطور جج شامل ہوئے اور ایک سال تک چیف جسٹس رہے جبکہ ان کے علاوہ اسی دن لاہور ہائیکورٹ کے ایک اور جسٹس شاہد مبین بھی ریٹائر ہو رہے ہیں ۔نئے بننے والے چیف جسٹس شیخ 18 مارچ 2020 تک فرائض انجام دیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...