عمران فاروق قتل کیس،ایف آئی اے کاگواہوں کے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے برطانوی حکومت کو ایک اور خط

عمران فاروق قتل کیس،ایف آئی اے کاگواہوں کے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے برطانوی ...
عمران فاروق قتل کیس،ایف آئی اے کاگواہوں کے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے برطانوی حکومت کو ایک اور خط

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے برطانوی حکومت کوایک اور خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نے برطانوی حکومت کوایک اور خط تحریر کیا ہے ،خط میں قتل کے برطانوی گواہوں کے بیان ریکارڈکروانے کیلئے کہاگیا،خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ برطانوی گواہوں کے ویڈیولنک پربیان ریکارڈکرنے ہیں،اے ٹی سی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیولنک کے انتظامات کاکہاہے،ہائی کمیشن میں بیان ریکارڈکرنے کیلئے گواہوں کی دستیابی سے متعلق بتایاجائے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے نے خط کے ذریعے گواہوں کی فہرست برطانوی حکومت کوبھجوادی،ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کوتاحال برطانوی جواب کاانتظارہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد