بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کاشکار،خدشہ ہے بھارت کشمیرمیں کوئی نیاناٹک رچاسکتاہے،شاہ محمودقریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں،عالمی برادری نوٹس لے،خدشہ ہے بھارت کشمیرمیں کوئی نیاناٹک رچاسکتاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوپی میں بھارتی علماسے نارواسلوک پرہرذی شعورکی آنکھ نم ہے، پریانکاگاندھی کوپولیس نے دھکے دیئے اورگلادبانے کی کوشش کی،دنیاسمجھ سکتی ہے بھارتی پولیس کاعام آدمی سے رویہ کیاہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکارٹس سے مس نہیں ہورہی،مودی سرکاراتناآگے جاچکی کہ واپسی ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ بھارت نے مواصلاتی بلیک آو¿ٹ سے کشمیریوں کی آوازکودبایا،مودی سرکارپورے ہندوستان کے عوام کوکیسے روکے گی۔
انہوںنے کہا کہ کل بھارت میں ہوئے مظاہرے سب کے سامنے ہیں، بھارت میں یہ لڑائی کسی ایک مذہب،زبان تک محدودنہیں رہی،دنیاکواس وقت خاموش نہیں رہناچاہئے،وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں،عالمی برادری نوٹس لے،خدشہ ہے بھارت کشمیرمیں کوئی نیاناٹک رچاسکتاہے۔