حریم شاہ اور صندل خٹک کے اصلی نام کیا ہیں ؟ جان کر شیخ رشید بھی حیران رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر رکھاہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس بہت سی بڑی شخصیات کا خفیہ ’خزانہ ‘ محفوظ ہے جس کے ذریعے ’ کھلبلی ‘ مچ سکتی تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ شیخ رشید کی ویڈیو کال انہوں نے لیک نہیں کی ہے لیکن اب ان دونوں پرُ اسرار خواتین کی اصلیت سامنے آ گئی ہے یعنی ان کے حقیقی نام اور آبائی علاقوں کا پتا چل گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور صندل خٹک کے مبینہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر وائر ل ہو رہی ہیں جن میں ان کی وہ معلومات درج ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کے پاس موجود ہی نہیں تھیں جسے ہر کوئی جاننے کا اشتیاق رکھتا تھا۔ ٹک ٹاک پر ویڈیوز سے مشہور ہونے والی صندل خٹک اپنا اصل نام ہی استعمال کرتی رہیں جبکہ ان کی دوست سٹار نے اپنے لیے ” حریم شاہ “ کا فرضی نام استعمال کیا ۔
سوشل میڈیا پر فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا پورانام صندل شمیم ہے اور کے والد کا نام ” حضرت علی “ ہے ،ان کی عمر محض 23 سال ہے، وہ 5 ستمبر 1996 کو پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق کرک کی تحصیل پانڈہ داود شاہ کے نواحی علاقے سے ہے تاہم ابھی ان کی تعلیم کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔
ان کی ساتھی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا دراصل حقیقی نام ” فضا حسین “ اور ان کے والد کا نام ” سید ضرار حسین شاہ ہے ، وہ 28 دسمبر 1991 کو پیدا ہوئیں یعنی وہ دو دن قبل ہی 28 برس کی ہوئی ہیں ۔فضا ءحسین ضلع مانسہرہ کی اوگی کے علاقے شیر گڑھ ہڑیالہ کی رہنے والی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاک سٹار کی بھی تعلیم کے بارے میں معلومات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصاویر کے بارے میں ٹک ٹاک سٹارز کی جانب سے تاحال کسی قسم کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔
یاد رہے کہ دونوں نوجوان لڑکیوں نے سب سے پہلے ایک معروف صحافی کے جہاز پر ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک کی دنیا میں شہرت کی طرف پہلا قدم بڑھایا جس کے بعد ان کی فیاض الحسن چوہان اور عمران خان کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئیں اور یہ سلسلہ چلتا چلتا دفتر خارجہ تک جا پہنچا جس کے حساس علاقے میں حریم شاہ نے ویڈیو بنائی اور معاملہ عوامی توجہ کا مرکز بنا ۔
کچھ دن قبل حریم شیخ اور صندل خٹک کی شیخ رشید کے ساتھ مبینہ ویڈیو کال لیک ہوئی جس نے ہنگامہ برپا کر رکھے دیااس پر شیخ رشید کا تو کوئی موقف سامنے نہیں آیا البتہ ٹک ٹاک سٹارز نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے یہ ضرور کہا کہ یہ ویڈیو انہوں نے لیک نہیں کی ہے جبکہ ان کے پاس اور بھی بہت سا ’ مال ‘ موجود ہے ۔
سوشل میڈیا پر حریم شاہ نامی اکاﺅنٹ سے ایک ٹویٹ کیا گیا کہ ” پی ٹی آئی سپورٹز گالیاں نہ دیں اور تنقید سے باز رہیں ورنہ وہ خان صاحب ویڈیو بھی جاری کر دیں گی “، سوشل میڈیا پر خان صاحب سے مراد عمران خان کی لی گئی تاہم بعد ازاں حریم شاہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی پیغام جاری نہیں کیا اور یہ جعلی ہے ۔
اس فلم میں ایک نئی اینٹری بھولا ریکارڈ کی ہوئی جس نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور معاملہ دوسر ی طرف چل نکلا اور کہا کہ وہ جلد ہی ویڈیو بھی لیک کریں گے تاہم گزشتہ روز بھولا ریکارڈ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کی جانب سے انہیں خاموش رہنے کیلئے آفرز آ رہی ہیں اور اب جائیدادیں واپس خریدنے کا وقت آ گیاہے ۔
بھولاریکارڈ دراصل وہ متنازع شخصیت ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے ساتھ ہمبستری کے بعد ویڈیو بنائی اور پیغام میں کہا کہ ” آج جائیدادیں بیچ دیں “ ، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی،انوکھی نوعیت کی ویڈیوز کے باعث ان کی ویڈیوز صارفین کی توجہ کامرکز رہیں ۔