مانسہرہ بچہ زیادتی کیس: ملزم شمس الدین کا جسمانی ریمانڈ منظور

مانسہرہ بچہ زیادتی کیس: ملزم شمس الدین کا جسمانی ریمانڈ منظور
مانسہرہ بچہ زیادتی کیس: ملزم شمس الدین کا جسمانی ریمانڈ منظور

  



مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مجسٹریٹ عدالت نے بچہ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شمس الدین کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے سخت سکیورٹی میں ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

انچارج پراسیکیوٹر محسن مصطفی کا کہنا تھا کہ ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا اور شریک ملزمان سے متعلق تفتیش کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو تین دن تک پناہ دینے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مانسہرہ کے مدرسے میں ایک بچے کو 100 سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔پہلے مرحلے میں پانچ معاون ملزمان کو گرفتار کرکے غیر رجسٹرڈ مدرسے کو سیل بھی کردیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مانسہرہ


loading...