کراچی ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے سے کنویئر بیلٹ کی گاڑی ٹکرا گئی،ایئربس 320 طیارے کو گراﺅنڈ کردیاگیا

کراچی ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے سے کنویئر بیلٹ کی گاڑی ٹکرا گئی،ایئربس 320 ...
کراچی ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے سے کنویئر بیلٹ کی گاڑی ٹکرا گئی،ایئربس 320 طیارے کو گراﺅنڈ کردیاگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے سے کنویئر بیلٹ کی گاڑی ٹکرا گئی، جس سے طیارے کے انجن کو شدید نقصان پہنچا،پی آئی اے کے عملے نے ایئربس 320 طیارے کو گراؤنڈ کردیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے سے کنویئر بیلٹ کی گاڑی ٹکرا گئی،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گاڑی ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو شدید نقصان پہنچا،پی آئی اے کے عملے نے ایئربس 320 طیارے کو گراؤنڈ کردیا ،ترجمان کاکہنا ہے کہ ڈرائیور کو معطل کرکے واقعے کے تحقیقات کررہے ہیں،ایئربس 320 طیارے کی مرمت کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی