کراچی کے علاقے پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ میں6 منزلہ عمارت گرگئی

کراچی کے علاقے پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ میں6 منزلہ عمارت گرگئی
کراچی کے علاقے پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ میں6 منزلہ عمارت گرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ میں6 منزلہ مخدوش عمارت گرگئی،عمارت کے گرتے ہی فضا میں گردوغبارکے بادل چھا گئے ،پولیس ،رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں 15 سالہ پرانی 6 منزلہ مخدوش عمارت کی آج صبح ٹیڑھی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ،6 منزلہ مخدوش عمارت میں 21 فلیٹس تھے،اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور متعلقہ ادارے پہنچ گئے اور بلڈنگ کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیاتھا،ایس بی سی اے حکام کہناتھاکہ عمارت میں کم خطرہ ہوا تو جیک لگانے کی کوشش کی جائے گی،خطرہ زیادہ ہوا تو ڈیمولیشن ٹیم عمارت گرانے کا فیصلہ کرے گی ،عمارت سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے رہائشی سامان تاحال موجود ہے۔
امدادی کارروائیاں شروع ہونے سے قبل ہی 6 منزلہ بوسیدہ عمارت زمین بوس ہو گئی،عمارت کے گرتے ہی فضامیں گردوغبارکے بادل چھا گئے اور لوگوں میں بھگڈر مچ گئی،پولیس ،رینجرز اورمتعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں ،پولیس نے سڑک کوآمدورفت کیلئے بندکردیا۔