مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم عمران خان

مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم عمران خان
مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشائے نے ملاقات کی،ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت مظالم پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس کے علاوہ کشمیر کے موجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی،ٹونی ایشا نے امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں،عالمی برادری کو مودی کے ایجنڈے اوراس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آر ایس ایس پرمبنی ایجنڈا بھارتی عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے ،مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشائے نے وزیراعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہرفورم پرمسئلہ کشمیراٹھانے سے کشمیر کازعالمی سطح پراجاگرہوا،مودی سرکارکاآر ایس ایس ایجنڈااورنام نہادجمہوریت کاپردہ فاش ہوا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...