چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونےوالا اجلاس بغیرکارروائی کے ملتوی

چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا آج ...
چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونےوالا اجلاس بغیرکارروائی کے ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بغیرکارروائی کے ملتوی ہوگیا،پارلیمانی کمیٹی کاآئندہ اجلاس پیرکوگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اوردوارکان کی تقرری کیلئے 12رکنی پارلیمانی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا،چیئرپرسن کمیٹی شیریں مزاری نے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی کاآئندہ اجلاس پیرکو ہوگا،دھند کے باعث کچھ ارکان اجلاس میں نہیں پہنچ سکے،شیریں مزاری کاکہناہے کہ کسی بھی فیصلے کیلئے دو تہائی اکثریت ضروری ہوتی،مطلوبہ تعدادپوری نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی آگے نہیں بڑھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد