نیو اپاسٹالک چرچ کے زیر اہتمام دبئی میں کرسمس کی تقریب

نیو اپاسٹالک چرچ کے زیر اہتمام دبئی میں کرسمس کی تقریب
نیو اپاسٹالک چرچ کے زیر اہتمام دبئی میں کرسمس کی تقریب

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) حالیہ کرسمس کے موقع پر دبئی میں مقیم پاکستانی کرسچین کمیونٹی سے نیو اپاسٹالک چرچ کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کرسمس منایا جس میں کرسچین کمیونٹی کی خوشیوں میں پاکستانی مسلم کمیونٹی کے لوگوں اور قونصلیٹ سٹاف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کسمس کا کیک کاٹا گیا اور دعائیہ گیت گائے گئے۔ اجتماعی طور پر سب کی بھلائی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ کرسمس کی اس تقریب کا اہتمام جان قادر اور ان کے ساتھیوں پاسٹر جاوید عنایت، پاسٹر کاشف، پاسٹر آگسٹین اور پاسٹر عاشق نے کیا تھا۔

اس موقع پر قونصل جنرل احمد امجد علی، سید مصور عباس، مخدوم رئیس قریشی، غلام مصطفی مغل، شہزاد بٹ، سہیل گھمن، خواجہ عبدالوحید پال، غوث قادری اور حاجی محمد یونس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی اور مسیحی برادری کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں مسیحیوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں جبکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحیوں کا کردارمثالی ہے۔

جان قادر نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ دنیا بھر میں مسیحی برادری امن و آشتی اور محبت کی داعی ہے۔ پاکستان میں مسیحی برادری مزید توجہ کی طالب اور مستحق ہے لہٰذا سرکاری سطح پر اقلیتوں کا خصوصی خیال رکھا جانا ضروری ہے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ان کے دروازے تمام مسیحی برادری کے لئے ہر وقت کھلے ہیں کبھی بھی کوئی بھی کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے وہ قونصلیٹ آکر انہیں مل سکتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے دبئی میں مقیم پاکستانی کرسچین کمیونٹی کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : عرب دنیا