جنگ بندی کی خبروں پر افغان طالبان بھی میدان میں آگئے، نیا اعلان کردیا

جنگ بندی کی خبروں پر افغان طالبان بھی میدان میں آگئے، نیا اعلان کردیا
جنگ بندی کی خبروں پر افغان طالبان بھی میدان میں آگئے، نیا اعلان کردیا

  



دوحہ (ویب ڈیسک)قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے جنگ بندی کی رپورٹس مسترد کر تے ہوئے کہا کہ میڈیا کو افواہیں شائع نہیں کرنی چاہیے۔طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد جنگ بندی سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق میڈیا کی رپورٹس حقیقت سے دور ہیں۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا یہ بیان طالبان کے جنگ بندی پر رضامند ہونے کی رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی ایک خبر کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان میں سیز فائر پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد اب امریکا کے ساتھ طالبان کے معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی۔سیز فائر سے افغانستان اور امریکا 18 سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

مزید : عرب دنیا