تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے ...
تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

  



جدہ ( محمد اکرم اسد ) پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت قیصر جاوید قریشی صدر پی ٹی آئی جدہ سٹی نے کی. پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اورسیز پاکستانیز اویس انجم اور صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب عقیل آرائیں تھے پروگرام کے چیف آرگنائزر جنرل سیکرٹری جدہ سٹی لیاقت خان تھے پروگرام کی نظامت انفارمیشن سیکرٹری جدہ سٹی رضوان انور وڑائچ اور سابقہ صدر مکہ مکرمہ انجینئر ریاض شاہین آفریدی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اویس انجم ، اور پی ٹی آئی سعودی عرب کے مرکزی صدر عقیل آرائیں ، ڈپٹی سیکرٹری چوہدری ظہیر ،فنانس سیکرٹری اسماعیل رضا نے اپنے خطابات میں کہا کے محمد علی جناح ایک عظیم  راہبر تھے جو پاکستان بنانے میں کامیاب ہوئے اور ہمیں آزاد ریاست دی اوربابائے قوم کا لقب پایا اورانکا فرمان ہے اتحاد ، یقین اور تنظیم" جس پر ہمیں عمل پیرا ہونا ہے آج اگر کوئی پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کاخواب کوئی پورا کر سکتا ہے تو وہ ہیں ہمارے قائدوزیر اعظم عمران خان جس کے لیے ہم سب کو ملکر ایک ہونا ہو گا اور ان کو اتنا مضبوط کرنا ہو گا کے کوئی بھی سازشی طاقت ان کے خلاف سازش کا سوچ بھی نہ سکے ۔

تقریب میں بچوں نے ملی نغمہ پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے تقریب میں پی ٹی آئی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت اور  تقریب سے رضوان انور وڑائچ ،انجینئر ریاض شاہین،لال  گجر ، منیر احمد ، میر اعجازاور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں پی ٹی آیی سوات اور دیر ونگ سعودی عرب کے عہدے داروں کا اعلان کیا گیا اور لالہ گجر کی قیادت میں بڑی تعداد میں نئے لوگوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا تقریب میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری خواجہ عماد میڈیا سیکرٹری فرخ رشید ،اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ صدر تقریب قیصر جاوید قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد کے افکار کو اپنا کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے اور وزیراعظم عمران خان ہی قائد کے مشن کو آگے لیکر جا رہے ہیں، انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کو اہمیت دے رہی ہے، آخر میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا