متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں،بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت

متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں،بلاول بھٹو کی ...
متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں،بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ کوسندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایم کیوایم پی ٹی آئی سے اپنااتحادتوڑے،متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوگرادو،ہم آپ کاساتھ دیں گے،عمران خان اوران کی حکومت کوگھرجاناہوگا،عمران خان کی حکومت گرادو،کراچی کوبچاو¿،سندھ کے حقوق کیلئے متحدہ ہمارے ساتھ جدوجہدکرے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے انفراسٹرکچرکوبنارہے ہیں،کراچی کوفائدہ ہونے سے پورے ملک کوفائدہ ہوگا،ہم نے پرائیویٹ سیکٹر کےساتھ مل کرکام کیاہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے منصوبے بنائے جارہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے،کراچی میں بسنے والے لوگ ہماری پہلی ترجیح ہیں،سندھ حکومت مشکلات کے باوجودکام کر رہی ہے،وفاق بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 8لاکھ لوگوں کونکال رہاہے،ایسی معاشی صورتحال میں غریب سے ایک ہزارروپیہ چھیناجا رہاہے ،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےساتھ ہونیوالی زیادتیوں کوعدالت میں چیلنج کرینگے،انہوں نے کہاکہ وفاق کی گیس پالیسی کی ہرجگہ مزاحمت کریں گے،وفاق سندھ کے گیس کاحق کھارہاہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پی ٹی آئی سے اپنا اتحاد توڑے،متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوگرادو،ہم آپ کاساتھ دیں گے،عمران خان اوران کی حکومت کوگھرجاناہوگا،عمران خان کی حکومت گرادو،کراچی کوبچاو¿،سندھ کے حقوق کیلئے متحدہ ہمارے ساتھ جدوجہدکرے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...