معروف سیاسی سماجی اور راجپوت گھرانےسےتعلق رکھنےوالی معروف شخصیت عمرکوٹ کے راناہمیرسنگھ اور انکی فیملی پر ڈمی پروگرام نشر کرنےخلاف احتجاج پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے احتجاجی مظاہرہ
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) برصغیر پاک وہند کی معروف سیاسی سماجی اور راجپوت گھرانےسےتعلق رکھنےوالی معروف شخصیت عمرکوٹ کے راناہمیرسنگھ اور انکی فیملی پر ڈمی پروگرام نشر کرنےخلاف احتجاج پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق نجی چینل کے ایک مزاحیہ پروگرام میں پیپلزپارٹی ایم پی اے راناہمیر سنگھ اور انکی اہلیہ پر ڈمی مزاحیہ پروگرام بناکر قدیمی راجپوت ثقافت کی خلاف ورزی اورمذاق بنایا گیاعمرکوٹ اور تھرپارکرکی عوام میں اشتعال غضب آج مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنےوالے لوگوں کا احتجاج مظاہرہ آج راناچندر سنگھ ہائوس سے پریس کلب تک نجی چینل خلاف احتجاج کیا گیا شہریوں نے احتجاج میں بھرپور شرکت کی مظاہرین نےنجی چینل پر پابندی کا مطالبہ کردیا مختلف مقطبہ فکر سے تعلق رکھنےوالےافراد نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی سماجی رہنما شوکت ادیپوری،ٹیکم داس سومانی،رمیش رتنانی،بھاگچندجٹیا، کونسلرتاراچند ،وغیرہ نےمظاہرین سے مخاطب ہوتےہوئےکہا کہ ایک نجی چینل کے مزاحیہ پروگرام کےخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتےہیں رانا صاحب کی ذاتی زندگی اور انکی تہذیب پر حملہ کیا گیا ہے اعلیٰ عدلیہ،پیمرا فوری طورپرنجی چینل خلاف کاروائی کرے اور عوام کی بےچینی ختم کی جائے مظاہرین نے نجی چینل کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ رانا صاحب کےبارے میں پروگرام کرنے پر معذرت کریں ۔