سال 2019ءکے سب سے کامیاب فاسٹ باؤلر کا فیصلہ ہو گیا، یہ کون ہے اور کتنی وکٹیں لیں؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

سال 2019ءکے سب سے کامیاب فاسٹ باؤلر کا فیصلہ ہو گیا، یہ کون ہے اور کتنی وکٹیں ...
سال 2019ءکے سب سے کامیاب فاسٹ باؤلر کا فیصلہ ہو گیا، یہ کون ہے اور کتنی وکٹیں لیں؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین فاسٹ باﺅلر پیٹ کومنز 2019ءمیں ایک وکٹ کی کمی سے انٹرنیشنل وکٹوں کی سنچری تو مکمل نہیں کر سکے البتہ 99 وکٹیں لے کر رواں سال کے کامیاب ترین باﺅلر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹ کومنز نے رواں سال کا اختتام 99 وکٹوں کے ساتھ کیا اور رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر بنے۔ ان سے قبل 2009ءمیں مچل جونسن نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باﺅلر کا اعزاز حاصل کیا تھا، پیٹ کومنز نے 20.50 کی حیرن کن اوسط کیساتھ 99 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے بعد رواں برس ہم وطن مچل سٹارک اور بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی 77 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے، نتھن لیون اور افغانستان کے راشد خان یکساں طور پر 56،56 وکٹیں لیکر سال کے کامیاب ترین سپنرز قرار پائے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...