سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی، کس کیخلاف سیریز کھیلیں گے؟ مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی، کس کیخلاف سیریز کھیلیں گے؟ مداحوں کیلئے ...
سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی، کس کیخلاف سیریز کھیلیں گے؟ مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کیلئے انہیں فٹنس ٹیسٹ کیلئے بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے اپنی آئندہ ٹی 20 سیریز بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ماہ کھیلنی ہے جس کیلئے مہمان بورڈ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ان کی مذاکرات کی سب سے بڑی وجہ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سیریز کیلئے پی سی بی کی طرف سے ٹیم کے ممکنہ الیون میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بطور کھلاڑی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 6 اور7 جنوری کو قومی اکیڈمی میں ہوں گے جس کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرنے کا پلان بنا لیا گیا ہے جسے پاس کرنے کی صورت میں انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں بطور وکٹ کیپر کھلاڑی شامل کیا جائے گا جبکہ بابراعظم بدستور کپتان برقرار رہیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی 5 جنوری کو لاہور میں جمع ہوں گے اوراگلے 2 دن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیل رہے ہیں، بورڈ نے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کا موقع فراہم کیا تھا لیکن اب تمام کرکٹرز 5 جنوری کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے اور فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

مزید : کھیل


loading...