”دنیش کنیریا کا دعویٰ بے بنیاد ہے کیونکہ۔۔۔“ جاوید میانداد نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں

”دنیش کنیریا کا دعویٰ بے بنیاد ہے کیونکہ۔۔۔“ جاوید میانداد نے ایسی وجہ بتا ...
”دنیش کنیریا کا دعویٰ بے بنیاد ہے کیونکہ۔۔۔“ جاوید میانداد نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے امتیازی سلوک کے حوالے سے دنیش کنیریا کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندو ہونے کی وجہ سے تعصب برتا جاتا تو وہ 10 سال تک کرکٹ نہ کھیل پاتے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے کہا کہ کرپشن پر تاحیات پابندی کی سزا پانے والے لیگ سپنر کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا، اگر ہندو ہونے کی وجہ سے تعصب برتا جاتا تو وہ 10 سال تک کرکٹ نہ کھیل پاتے بلکہ ان کی جگہ عمران طاہر اور دیگر باؤلرز کو موقع فراہم کیا جاتا، پاکستان نے دنیش کنیریا کو پہچان دی اور اگر تعصب کی بات ہوتی تو ان کی جگہ دیگر لیگ سپنرز عمران طاہر، علی حسین رضوی اور امجد منصور ملک کیلئے کھیلتے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ شعیب اختر اور دنیش کنیریا کیا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن لیگ سپنر تو پیسے کیلئے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ ان کی کرکٹ میں کوئی ساکھ نہیں، کرپشن کی وجہ سے جس شخص پر تاحیات پابندی عائد ہوچکی ہو اس کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سال 2000ءکے اوائل میں دنیش کنیریا میری کوچنگ میں کھیلنے والی قومی ٹیم میں شامل رہے،کوئی ایک بھی واقعہ ایسا نہیں ہوا کہ ہندو ہونے کی وجہ سے ان کیساتھ کسی نے امتیازی سلوک کیا ہو۔

مزید : کھیل


loading...