لاہور میں مزید کتنے عرصے تک سخت سردی پڑنے کا امکان ہے ؟شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

لاہور میں مزید کتنے عرصے تک سخت سردی پڑنے کا امکان ہے ؟شہریوں کے لیے بڑی خبر ...
لاہور میں مزید کتنے عرصے تک سخت سردی پڑنے کا امکان ہے ؟شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے لاہور میں دو ہفتے مزید سخت سردی پڑنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش کی پیش گوئی ہے تاہم بارش کے بعد دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا اور سردی بھی برقرار رہے گی۔ادھر اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی سردی نے پچھلے سال کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 2019 میں دسمبر کا درجہ حرارت اتار چڑھاو¿ سے منفرد ریکارڈ بنا چکا ہے۔اس سے قبل گزشتہ صدی 1910میں درجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2002اور 2019میں درجہ حرارت 2 تک ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ سال جنوری میں درجہ حرارت گرنے کے امکان نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور