جمہوریت دشمن عناصر پی پی پی کو کبھی نہیں جھکاسکے، بھٹو اور بے نظیر آج بھی عوام کے دلوں میں ہیں: اسد اکرم

جمہوریت دشمن عناصر پی پی پی کو کبھی نہیں جھکاسکے، بھٹو اور بے نظیر آج بھی ...
جمہوریت دشمن عناصر پی پی پی کو کبھی نہیں جھکاسکے، بھٹو اور بے نظیر آج بھی عوام کے دلوں میں ہیں: اسد اکرم

  



جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں سینئر صحافی اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے قائم مقام صدر اسد اکرم کی صدارت میں تقریب کا اہتمام کیا ۔جس میں پی پی پی کے سینئر اراکین اور دیگر جماعتوں جمعیت السلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے بھی خطاب کرکے شہید بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت کیلئے پی پی پی کی قربانیوں کا ذکر کیا ، نظامت کے فرائض ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و معروف شاعر آفتاب ترابی نے انجام دئیے، تقریب کے صدر اسد اکرم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جمہوریت دشمن پی پی پی کو کبھی نہیں جھکا سکے، بھٹوز کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے مگر بھٹو اور بے نظیر آج بھی عوام کے دلوں میں ہیں اور بلاول کی قیادت میں پاکستان کو ذووالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے ویژ ن کے مطابق پاکستان کو جمہوریت کی طرف لیجا رہے ہیں ، پاکستان میں اسوقت معاشی بحران ہے جس کو حل کرنا موجودہ حکمرانوں کے بس میں نہیں، یہ ملکی معشیت کو مزید پستی کی طرف لیجا رہے ہیں جس سے دن بدن غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، اسد اکرم نے کہا کہ بھٹو ازم ملک سے غریب عوام کا استحصال ختم کرنے، عوام کو روزگار فراہم کرنے، غربت کے خاتمے، جہالت اور بیماری کے خلاف جدوجہد کرنے کا نام ہے اسی لئیے پارٹی نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا تاکہ یہ بنیادی ضروریات ہر کسی کو میسر ہوں، انہوں نے شہید بینظیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جان دے دی مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ آج انکے مخالفین بھی انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

اسد اکرم نے کہا کہ جب بی بی شہید نے کہا کہ وہ ملک بچانے کے لئیے وطن واپس آ رہی ہیں تو عوام و جمہوریت دشمن قوتوں نے انکا راست روکنا چاہا مگر وہ سیسہ پلائی دیوار بنی رہیں اور جب وہ وطن پہنچیں تو ان پر قاتلانہ حملہ کرا دیا گیا جس میں 170 کے قریب غریب لوگ شہید ہو گئے مگر بی بی نے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا مشن نہ چھوڑا بلکہ اس مشن میں خود شہید ہو گئیں مگر شہید ہو کر وہ امر ہو گئیں، اسد اکرم نے کہا کہ کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کو مودی حکومت ختم کرنے کے درپے ہے اور سرحدی حالات خراب کر رہی ہے مگر پاکستان کی غیور فوج عوام کے تعاون سے بھارت کے ان خوابوں کو ملیا میٹ کر دیںگے ، جدہ سٹی پی ہی ہی کے صدر نے اپنے جوشیلے خطاب میں کہا کہ پی پی پی کا موقف ہے کہ سر کٹ جائیں مگر جمہوریت کے خلاف سر جھکائبگے نہیں بی بی کو شہید کیا گیا انکے والد شہید ذولفقار علی بھٹو کو شہید کیا مگر وہ لوگ جن جمہوریت دشمنوں نے انہیں شہید کیا انکا نام و نشان مٹ گیا ہے شہداء کا نام آج بھی موجود ہے ، تقریب کے مہمان خصوصی خالد گجر نے کہا کہ پاکستان میں پھر پی ہی کی حکومت ہو گی اور بی بی کا مشن جاری رہے گا جبکہ دیگر مہمان مقررین میں مہتاب سرور، اظہر شفیق ،شامل تھے ۔

دعائیہ تقریب سے صدام چراغ،خلیل عبدالعزیز ،ملک الیاس ،سردار اعجاز ، سینئر صحافی مسرت خلیل ،ظاہر بھائی ،ملک شیر اعوان ،نوشیروان خٹک ،اسٹیج سیکریٹری آفتاب ترابی اور ذمرد خان سیفی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر تقریب اسد اکرم نے پارٹی عہیدیداروں کو کامیاب پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے،

مزید : عرب دنیا