’10 سالہ بچے کا کیس مفت لڑیں گے، ملزم کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا‘ مانسہرہ کے وکلا نے اعلان کردیا

’10 سالہ بچے کا کیس مفت لڑیں گے، ملزم کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا‘ ...
’10 سالہ بچے کا کیس مفت لڑیں گے، ملزم کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا‘ مانسہرہ کے وکلا نے اعلان کردیا

  



مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ نے اپنے استاد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کا کیس مفت لڑنے اور ملزم کی طرف سے کسی بھی وکیل کے پیش نہ ہونے کا اعلان کردیا ۔

10 سالہ بچے کے ساتھ 100 سے زائد بار جنسی زیادتی کرنے والے ملزم قاری شمس الدین کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے صدر عامر خان سواتی نے میڈیا سے گفتگو میںبچے کا کیس مفت میں لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوںنے بچے کا کیس لڑنے کیلئے وکلا کا خصوصی پینل تشکیل دیا ہے جس میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے وکلا شامل ہیں۔

صدر مانسہرہ ڈسٹرکٹ بار نے یہ بھی اعلان کیا کہ تفتیش کے دوران اگر ملزم پر ڈی این اے رپورٹ میں جرم ثابت ہوگیا تو کوئی وکیل ملزم کی طرف سے پیش نہیں ہوگا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مانسہرہ


loading...