’میں نے سائرہ سے علیحدگی اختیار کی ہے طلاق نہیں ہوئی‘ شہروز سبزواری نے ویڈیو جاری کردی، صدف کنول کے بارے میں بھی بڑا اعلان کردیا

’میں نے سائرہ سے علیحدگی اختیار کی ہے طلاق نہیں ہوئی‘ شہروز سبزواری نے ...
’میں نے سائرہ سے علیحدگی اختیار کی ہے طلاق نہیں ہوئی‘ شہروز سبزواری نے ویڈیو جاری کردی، صدف کنول کے بارے میں بھی بڑا اعلان کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کی ہے ، دونوں کے بیچ طلاق نہیں ہوئی، صدف کنول سے ان کی ملاقات ایک مہینہ پہلے ہوئی ہے جبکہ میاں بیوی کی علیحدگی 6 مہینے پہلے ہوئی تھی، اس لیے ان کا یہ فرض بھی بنتا ہے کہ صدف کنول کی عزت کا بھی دفاع کریں۔

شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں بہت دکھی ہوں کیونکہ جو میں نے نہیں سوچھا تھا وہ ہورہا ہے، مجھے اور میرے خاندان کی عزت کو ہم سے بات کیے بغیر ہی سڑک پر لایا جارہا ہے، اور ایک ایسی لڑکی کو بیچ میں گھسیٹا جارہا ہے جس کی کوئی غلطی نہیں ہے، بطور مسلمان میرا فرض بنتا ہے کہ میں اس لڑکی کی عزت کا بھی دفاع کروں۔‘

شہروز سبزواری نے وضاحت کی کہ ان کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوئی ہے، دونوں میں طلاق نہیں ہوئی۔ ’ میرے اور سائرہ کے بیچ میں جو بھی ہوا ہے وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے، سائرہ میری بیوی ہے، ہم دونوں میں علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں ہوئی، آج سے 6 مہینے پہلے ہم دونوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہمارے نظریات مل نہیں پارہے جس کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب ہورہا ہے ، ا س لیے ہم نے دوری اختیار کی۔ دوری اختیار کرنے کے بعد یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک آدمی اور عورت مزید اکٹھے رہ پائیں گے یا نہیں، یہ ایک بہت ہی خوبصورت فیصلہ تھا لیکن آپ لوگوں نے اسے برا بنادیا ہے۔‘

شہروز سبزواری نے کہا کہ اس وقت سائرہ ان کی بیوی اور عزت ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بارے میں کوئی کچھ بولے، اس لیے جن لوگوں نے ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی ہیں وہ اپنے فعل پر معافی مانگیں۔

اداکار نے کہا کہ صدف کنول سے ان کی ایک مہینہ پہلے اپنے کام کے سلسلے میں ملاقات ہوئی تھی جبکہ ان کی سائرہ سے علیحدگی 6 مہینے پہلے ہوئی تھی، اب اگر دو فنکار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان دونوں کے بیچ میں کچھ چل رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on

مزید : تفریح