بیوی سنگین بیماری میں مبتلا اپنی پہلی محبت مرد کو بھی اپنے شوہر کے گھر رہنے کے لئے لے آئی

بیوی سنگین بیماری میں مبتلا اپنی پہلی محبت مرد کو بھی اپنے شوہر کے گھر رہنے ...
بیوی سنگین بیماری میں مبتلا اپنی پہلی محبت مرد کو بھی اپنے شوہر کے گھر رہنے کے لئے لے آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہرکو بیوی کے سابق معاشقے کا پتا چل جائے تو رشتہ خطرے میں پڑ جاتا ہے لیکن یہ خبر آپ کے لیے حیرت کا باعث ہو گی کہ برطانیہ میں ایک خاتون اپنے بیمار سابق محبوب کو اپنے گھر لے آئی جہاں وہ اپنی اس سابق محبوبہ اور اس کے شوہر کے ساتھ رہ رہا ہے۔ دی مرر کے مطابق اس 49سالہ خاتون کا نام سو گارڈنر ہے جس کا ماضی میں 60سالہ جان فیدرسٹون نامی شخص کے ساتھ معاشقہ رہا تاہم پھر دونوں میں علیحدگی ہو گئی اور گارڈنر نے کیون مک فیل کے ساتھ شادی کر لی۔
تعلق ختم ہونے کے بعد بھی گارڈنر اور جان کے درمیان دوستی قائم رہی۔ کچھ عرصہ قبل جان کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہو گیا جس پر گارڈنر اسے اپنے گھر لے آئی اور اب جان، گارڈنر اور اس کے شوہر کیون کے ساتھ رہ رہا ہے۔ گارڈنر کا کہنا تھا کہ ”جان کے ساتھ میرا تعلق ختم ہونے کے بعد بھی ہمارے درمیان مثالی دوستی قائم ہے۔ جب مجھے کیون کے ساتھ محبت ہوگئی اور میں نے جان کو چھوڑ دیا تو اس نے کیون کے ساتھ شادی میں بھی میرا ساتھ دیا۔ وہ نہ صرف ہماری شادی میں شریک ہوا بلکہ کیون کو آئرلینڈ سے انگلینڈ لانے کا خرچ بھی اس نے اٹھایا۔ اب میں بھی اسے تنہائی میں کینسر کے ہاتھوں مرتے نہیں دیکھ سکتی۔ میں اب بھی اس سے محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی۔“