’یہ 8 مردوں کے ساتھ۔۔۔‘ شادی کی تقریب میں سب مہمانوں کے سامنے دولہا نے دلہن کی شرمناک حرکتیں بے نقاب کردیں

’یہ 8 مردوں کے ساتھ۔۔۔‘ شادی کی تقریب میں سب مہمانوں کے سامنے دولہا نے دلہن ...
’یہ 8 مردوں کے ساتھ۔۔۔‘ شادی کی تقریب میں سب مہمانوں کے سامنے دولہا نے دلہن کی شرمناک حرکتیں بے نقاب کردیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنی شادی کی تقریب کے دوران دولہا نے اچانک کھڑے ہو کر دلہن کے متعلق ایسا انکشاف کر ڈالا کہ دلہن تو کیا، مہمان بھی سن کر سکتے میں آ گئے۔ دی مرر کے مطابق یہ واقعہ ٹی وی شو ’دی گراہم نورٹن شو‘ میں ایک مہمان نے سنایا۔ اس مہمان نے بتایا کہ ”میں ایک شادی میں شریک تھا اور تقریب ہنسی خوشی جاری تھی کہ اچانک دولہا کھڑا ہو گیا اورمہمانوں سے کہا کہ وہ اپنی پلیٹیں الٹی کریں۔ مہمانوں نے پلیٹیں الٹی کر دیں، اس پر دولہا نے کہا کہ اب جن لوگوں کی پلیٹوں کے نیچے سرخ رنگ کا نشان لگا ہے وہ کھڑے ہو جائیں۔ اس پرتقریب میں موجود 8مرد کھڑے ہو گئے۔ انہیں دیکھ کر دولہا نے مہمانوں کو مخاطب کیا اور اپنے پہلو میں بیٹھی دلہن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میری اس بیوی کے ان 8مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس نے کئی سالوں سے ان مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں اور مجھ سے بے وفائی کرتی آ رہی ہے۔“

آئرش سین نامی اس مہمان نے بتایا کہ ’اس دولہا نے شادی سے پہلے ہی فیصلہ کر رکھا تھا کہ وہ شادی کا ڈرامہ کرکے تمام مہمانوں کے سامنے اپنی منگیتر کو ذلیل کرے گا اور اس کے راز فاش کرے گا۔ دولہا نے انتہائی غصے میں کہا کہ ’میں کئی سال سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا۔ مجھے اس سے شادی کرنی ہی نہیں تھی تاہم اس سے بدلہ لینے کے لیے میں نے یہ کام کیا تاکہ ان تمام مردوں اور اپنی بے وفا منگیتر کو اکٹھا کرکے لوگوں کے سامنے ان کے کرتوت لا سکوں۔‘ یہ کہہ کر دولہا تقریب چھوڑ کر وہاں سے چلا گیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...