2020ءمیں دنیا کا خاتمہ؟ بڑے بڑے واقعات کی درست پیشنگوئی کرنے والی نجومی کی سب سے خوفناک پیشنگوئی

2020ءمیں دنیا کا خاتمہ؟ بڑے بڑے واقعات کی درست پیشنگوئی کرنے والی نجومی کی سب ...
2020ءمیں دنیا کا خاتمہ؟ بڑے بڑے واقعات کی درست پیشنگوئی کرنے والی نجومی کی سب سے خوفناک پیشنگوئی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور امریکی خاتون جین ڈکسن نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سمیت کئی ایسی پیش گوئیاں کیں جو من و عن پوری ہوئیں اور ان پیش گوئیوں کی وجہ سے جین ڈکسن کو عالمی شہرت حاصل ہوئی۔ اس نے دنیا کے خاتمے کے متعلق بھی ایک پیش گوئی کر رکھی ہے اور یہ سن کر ہر شخص خوف میں مبتلا ہو جائے گا کہ جین ڈکسن کی پیش گوئی کے مطابق دنیا آئندہ سال یعنی 2020ءمیں ختم ہونے جا رہی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 1997ءمیں 97سال کی عمر پا کر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر جانے والی جین ڈکسن نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ ’ارمجدون کا معرکہ 2020ءمیں برپا ہو گا۔‘ ارمجدون کی جنگ کو دنیا کی آخری جنگ اور خیرو شر کے درمیان معرکہ بھی کہا جاتا ہے، جس کے بعد قیامت برپا ہو جائے گی۔ اس نے یہ پیش گوئی اپنی 1971ءمیں شائع ہونے والی کتاب میں کی جس میں وہ لکھتی ہیں کہ ”ارمجدون 2020ءمیں ہو گا جب جھوٹا نبی، شیطان اور دجال آئیں گے اور ان سے لڑنے والے جنگجو کا ظہور ہو گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس