بی بی سی اب دو گھنٹے برہنہ ماڈلز ٹی وی پر دکھایا کرے گا، لیکن وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)نے 2گھنٹے تک برہنہ ماڈلز کو ٹی وی پر دکھانے کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد ایسا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ برہنہ ماڈلز ’بی بی سی فور‘ پر دکھائی جائیں گی تاکہ لوگوں کو گھر میں بیٹھے ہی ’لائف ڈرائنگ‘ کرنے کا موقع مل سکے۔ ان دو گھنٹوں میں کیمرے مسلسل برہنہ ماڈلز کو مختلف پوز میں دکھاتے رہے گے اور لوگ گھروں میں بیٹھ کر ان ماڈلز کی ڈرائنگز اور پینٹنگز بنا سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے اس دو گھنٹے کے پروگرام کے ذریعے پورے ملک کو لائف ڈرائنگ کا آرٹ سکھایا جائے گا۔ ان دو گھنٹوں میں لائف ڈرائنگ کی کلاس ایوارڈ یافتہ آرٹسٹس ڈیفنی ٹوڈ اور لیکلن گوڈی لیا کریں گے اور ناظرین کو آرٹ سکھایا کریں گے۔ اس پروگرام میں ہر طرح کی جسمانی ساخت اور سائز کے حامل مرد و خواتین ماڈلز کو دکھایا جائے گا۔ناظرین ان ماڈلز کی ڈرائنگز بی بی سی کو بھیجے گے اور جو ڈرائنگ سب سے بہتر ہوئی اسے ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔