دنیا کی انوکھی ترین پریم کہانی، 30 سال تک جان پہچان کے بعد بالآخر 67 سالہ مرد نے 65 سالہ خاتون کو دلہن بنا لیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دنیا کی ایک انوکھی ترین پریم کہانی سامنے آئی ہے جہاں 30سال سے ایک دوسرے کے ساتھ جان پہچان کے بعد 67سالہ مرد اور 65سالہ خاتون نے ایک دوسرے سے شادی کر لی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محبت کی یہ انوکھی کہانی بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر رام ورما پورم میں سامنے آئی جہاں 67سالہ کوچنیان مینن اور 65سالہ لکشمی امل اولڈ ایج ہوم میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق دولہا دلہن 30سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔ پھر وہ کچھ عرصے کے لیے الگ ہوئے اور پھر اولڈ ایج ہوم میں قسمت نے انہیں پھر ملا دیا۔ جہاں انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ ان کی شادی میں کیرالا کے وزیرزراعت وی ایس سنیل کمار بھی شریک ہوئے۔ دراصل مینن اور لکشمی یہاں بھی شرم کے باعث ایک دوسرے سے دل کی بات نہیں کہہ رہے تھے۔ سنیل کمار اور دیگر کچھ افراد نے انہیں قریب لانے اور محبت کا اظہار کرنے میں بھی مدد دی، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا اور یوں بالآخر ان کی شادی کی راہ ہموار ہوئی۔