اب ہالینڈ کو ہالینڈ کے نام سے نہیں پکارا جائے گا، نام تبدیل کردیا گیا

اب ہالینڈ کو ہالینڈ کے نام سے نہیں پکارا جائے گا، نام تبدیل کردیا گیا
اب ہالینڈ کو ہالینڈ کے نام سے نہیں پکارا جائے گا، نام تبدیل کردیا گیا

  



ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک نیدر لینڈ کا عرف عام (Nickname)ہالینڈ ہے اور وہ اسی عرف عام سے ہی دنیا میں پکارا جاتا ہے لیکن اب اسے اس نام سے نہیں پکارا جا سکے گا کیونکہ نیدرلینڈ کی حکومت نے یہ نام سرکاری سطح پر ختم کر دیا ہے۔ ویب سائٹ thehill.com کے مطابق نیدر لینڈ کی حکومت بین الاقوامی سطح پر ملک کے تشخص کو ازسرنو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہالینڈ کا نام ختم کیا جانا بھی اسی کوشش کا حصہ ہے۔

حکومت کی طرف سے ایک قانون منظور کیا گیا ہے جو کہ یکم جنوری 2020ءسے لاگو ہو گا۔ پہلے دیگر ممالک، کمپنیاں، سفارتخانے وغیرہ نیدرلینڈ کو ہالینڈ لکھتے اور پکارتے تھے مگر اب یکم جنوری کے بعد اسے ہالینڈ نہیں پکارا جا سکے گا۔ اب تک نیدرلینڈ کا بورڈ آف ٹورازم بھی ملک کو ہالینڈ ہی لکھتا تھا، مگر اس میں سقم یہ تھا کہ ہالینڈ کا نام، نیدرلینڈ کے12میں سے صرف 2صوبوں کی نمائندگی کرتا تھا۔ حکومت چاہتی تھی کہ ملک کا نام پورے ملک کی نمائندگی کرتا ہو چنانچہ ہالینڈ کو ختم کرکے اب ملک کا واحد نام نیدرلینڈ ہی کر دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...