سردیوں میں گڑ کھانے کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ کھائے بغیر نہ رہ پائیں گے

سردیوں میں گڑ کھانے کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ کھائے بغیر نہ رہ پائیں گے
سردیوں میں گڑ کھانے کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ کھائے بغیر نہ رہ پائیں گے

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گڑ ایک قدرتی میٹھا ہے جو کئی طبی فوائد کا حامل ہے اور اس کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سردی کے موسم میں گڑ کھانا مزید کئی حوالوں سے فائدہ مند ہوتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سردی میں گڑ کھانے سے جسم کو حرارت ملتی ہے اور جسم کا درجہ حرارت برقرار رہتا ہے۔ اس میں کیلورفک ویلیو بہت ہوتی ہے جو ہمارے جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ توانائی بھی مہیا کرتی ہے۔

سردی کے موسم میں گڑ کا باقاعدہ استعمال آپ کو فلو، کامن کولڈاور دیگر ایسی بیماریوں سے بچاتا ہے کیونکہ جسم کا درجہ حرارت زیادہ رہنے سے ان بیماریوں کا سبب بننے والے بیکٹیریا کی نشوونما کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گڑ میں آئرن، میگنیشیم، زنک، سیلینیم اور پوٹاشیم وغیرہ جیسے مفید غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں اور ہم بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ گڑ کا استعمال خشک کھانسی، گلے کی تکلیف اور خراج اور گلے سے متعلق دیگر عارضوں کا بھی علاج ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس