31 جنوری تک آپ 4 کلو وزن کیسے کم کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانئے

31 جنوری تک آپ 4 کلو وزن کیسے کم کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانئے
31 جنوری تک آپ 4 کلو وزن کیسے کم کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانئے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اب ماہرین نے ایک ایسا طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ 31جنوری تک اپنے وزن میں 4کلوگرام کمی لا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ طریقہ’دی ہیلدی ممی‘ نامی ’ویٹ لاس پروگرام‘ کے ماہرین نے بتایا ہے۔ اس طریقے کی ابتداءشوگر سے گریز سے ہوتی ہے۔ سب سے پہلے شوگر کا استعمال مکمل ترک کر دیں اور پھر ایسی خوراک استعمال کریں جو فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہو۔

اپنی خوراک سے پراسیسڈ فوڈز کو کم سے کم کر دیں، وائٹ بریڈ، چاول، پاستہ اور دیگر ایسی نوع کی چیزوں کا استعمال کم کر دیں۔کھاتے ہوئے آپ کی پلیٹ میں 50فیصد بغیر نشاستے والی سبزیاں، 25فیصد اچھے معیار کا پروٹین اور 25فیصد کاربوہائیڈریٹس ہونا چاہیے۔ سکووٹس (Squats)قسم کی ورزشیں کریں جن میں اٹھک بیٹھک ہوتی ہے۔ ایسی ورزشیں وزن کم کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ کوشش کریں کہ جتنا زیادہ پسینہ بہا سکیں بہائیں۔ واک کی جگہ جاگنگ کریںیا آہستہ قدموں سے دوڑ لگائیں۔ اس کے علاوہ جم میں وزن اٹھا کر بھی ورزش کریں۔ ان تمام کاموں کا ایک معمول بنائیں اور اس پر ثابت قدمی سے کاربند رہیں۔ چند ہی دن میں نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...