ن لیگ کے ایک اور اہم عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا

ن لیگ کے ایک اور اہم عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا
ن لیگ کے ایک اور اہم عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا

  



سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی نژاد فیملی کے مکان پر قبضہ کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ پنجاب کے عہدیدار اور معروف سماجی وسیاسی شخصیت مشتاق گل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق مشتاق گل پر الزام ہے کہ انہوں نے سرگودھا رحمت پارک کرسچن کالونی میں واقع ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر منسی برنارڈ کا گھر خریدنے کے لئے دو لاکھ بیعانہ دیا جبکہ ان کے پاکستان سے سکاٹ لینڈ منتقل ہونے کے بعد باقی رقم ادا کئے بغیر ہی ان کے خالی گھر پر ناجائز قبضہ کرلیا ۔

مالک مکان منسی برنارڈ کے با رہا کہنے کے باوجود مشتاق گل بقیہ رقم کی ادائیگی پر آمادہ نہ ہوا اور نہ گھر کا قبضہ چھوڑا جس پر متاثرہ فیملی کی طرف سے پولیس کو دی جانے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مشتاق گل کو گرفتار کرلیا۔

مزید : Breaking News /علاقائی /پنجاب /سرگودھا


loading...