’تحریک انصاف والوں میں ذرا سی غیرت ہو تو اپنے آئیڈیل ۔۔۔‘ حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آگئیں

’تحریک انصاف والوں میں ذرا سی غیرت ہو تو اپنے آئیڈیل ۔۔۔‘ حریم شاہ ایک بار ...
’تحریک انصاف والوں میں ذرا سی غیرت ہو تو اپنے آئیڈیل ۔۔۔‘ حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آگئیں

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

حریم شاہ کے نام سے منسوب اس ٹوئٹر اکاﺅنٹ جس سے اب تک کی تمام ویڈیوز اور آڈیوز لیک کی گئی ہیں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔حریم شاہ کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ تحریک انصاف والوں میں ذرا سی غیرت ہو تو اپنے آئیڈیل وزیروں سے بھی پوچھ لیں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔‘ حریم شاہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے آئیڈیل وزیروں پر کچھ تنقید کرلیا کریں۔

خیال رہے کہ پیر کے روز حریم شاہ لیکس میں تازہ اضافہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی واٹس ایپ کال کا ہوا ہے۔ اس کال میں حریم شاہ اور فیاض الحسن چوہان کے مابین مبشر لقمان اور نجی ٹی وی لاہور رنگ کے ایک اینکر کے معاملے پر گفتگو سنی جاسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس