حریم شاہ سے کال پر فیاض الحسن چوہان نے کس صحافی کو گالیاں دیں ؟نام سامنے آگیا

حریم شاہ سے کال پر فیاض الحسن چوہان نے کس صحافی کو گالیاں دیں ؟نام سامنے آگیا
حریم شاہ سے کال پر فیاض الحسن چوہان نے کس صحافی کو گالیاں دیں ؟نام سامنے آگیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی۔ دونوں کے درمیان معرو ف صحافی مبشر لقمان کے جہاز میں چوری کی سکینڈل پر گفتگو ہو رہی تھی۔اس دوران فیاض الحسن چاہان نجی نیوز چینل کے اینکر پرسن کو بھی گالیاں دے رہے ہیں اور حریم شاہ کو میڈ یا سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

کال کے دوران فیاض الحسن چوہان نجی ٹی وی میں کام کرنے والے اینکر رائے ثاقب کھرل کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کال میں حریم شاہ کو میڈیا پر نہ آنے پر قائل کرتے ہیں۔ تاہم حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ میڈیا پر آئیں تو فیاض الحسن چوہان کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گی، صرف مبشر لقمان پر تنقید کریں گی۔دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو شیئر کرتے ہوئے اینکر رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ زرا وزیر صاحب کی زبان دیکھیے۔ پھر کہتے ہیں کہ میڈیا بے جا تنقید کرتا ہے۔ افسوس کہ لوگوں کے منتخب نمائندے یہ زبان استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کہ گزشتہ دنوں اینکر پرسن مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں چوری ہوئی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ٹک ٹاک بنانے والی دو لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔مبشر لقمان نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما پر دونوں لڑکیاں ان کے جہاز میں گھسیں اور لاکھوں روپے مالیت کی کیمروں سمیت دیگر سامان لے اڑیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور