’میں کسی کو این آر او نہیں دوں گی، سب کو رلاﺅں گی‘

’میں کسی کو این آر او نہیں دوں گی، سب کو رلاﺅں گی‘
’میں کسی کو این آر او نہیں دوں گی، سب کو رلاﺅں گی‘

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن سید طلعت حسین نے حریم شاہ سے منسوب ایک ایسا بیان شیئر کیا ہے جو واقعی قابل غور ہے۔

سید طلعت حسین نے ٹوئٹر پر عمران خان کے مشہور زمانہ بیان کو نقل کرتے ہوئے اسے حریم شاہ سے منسوب کردیا ۔’ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گی ، میں سب کو رلاﺅں گی ، میں چیخیں نکلواﺅں گی، حریم شاہ۔‘

حریم شاہ کے نام سے منسوب اس ٹوئٹر اکاﺅنٹ جس سے اب تک کی تمام ویڈیوز اور آڈیوز لیک کی گئی ہیں سے سید طلعت حسین کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا حکومت میں آنے سے پہلے (پاناما کیس کے دوران) یہ ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا، ’ میں ان کو رلاﺅں گا، میں ان کو تکلیف پہنچاﺅں گا ، ان کو تکلیف پہنچے گی۔‘ حکومت میں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان ’ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا‘ بہت مشہور ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پیر کے روز حریم شاہ لیکس میں تازہ اضافہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی واٹس ایپ کال کا ہوا ہے۔ اس کال میں حریم شاہ اور فیاض الحسن چوہان کے مابین مبشر لقمان اور نجی ٹی وی لاہور رنگ کے ایک اینکر کے معاملے پر گفتگو سنی جاسکتی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...