”ہم ’سپر سیریز‘ کے حوالے سے پاکستان سے بات کریں گے اور۔۔۔“ کرکٹ آسٹریلیا نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

”ہم ’سپر سیریز‘ کے حوالے سے پاکستان سے بات کریں گے اور۔۔۔“ کرکٹ آسٹریلیا ...
”ہم ’سپر سیریز‘ کے حوالے سے پاکستان سے بات کریں گے اور۔۔۔“ کرکٹ آسٹریلیا نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیوین روبرٹس نے ون ڈے انٹرنیشنل ’سپر سیریز‘ کے منصوبے پرپاکستان کو بھی اعتماد میں لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی 2021ءسے سالانہ بنیاد پر ’سپر سیریز‘ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں آسٹریلیا ،انگلینڈ اور بھارت کیساتھ ایک اورٹاپ سائیڈ کو جگہ دی جائے گی مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے سبب گرین شرٹس کی اس سیریز میں شرکت کاکوئی امکان نہیں لگتا جبکہ سیریز کا مقصد بظاہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اضافی عالمی ایونٹس کے منصوبوں سے باز رکھنا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ اس معاملے پر غور کرنے کا عندیہ دے چکا ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو روبرٹس نے بھی اپنے بیان میں بھارت کے اس منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا بیان دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں آئندہ ماہ بھارت اور بنگلہ دیش جا کر مستقبل کے کرکٹ کلینڈر پر بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان سے بھی سپر سیریز کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنا چاہوں گا جبکہ ہم آئندہ سال افغانستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی بھی کرنے جا رہے ہیں جب سے ورلڈ کرکٹ کیلئے ہماری لگن ظاہر ہوتی ہے۔

مزید : کھیل


loading...