سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں

سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال ...
سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔

لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری عبدالمجید ساجد کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بورے والا میں ادا کی جائے گی ۔ اہلخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کی والدہ کے انتقال پر صحافتی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

سینئر صحافیوں خالد شہزاد فاروقی، نصراللہ ملک ، بھاء عثمان،چیئرمین پروگریسو گروپ معین اظہر، کنٹرولر نیوز آپ نیوز زاہد گوگی، سابق صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں، سابق سیکرٹری سید شعیب الدین چاچو، نو منتخب سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب رائے طاہر ، گروپ کو آرڈی نیشن ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ایثار رانا، خالد رشید ،امجد حسین بخاری، سرفراز راجہ ، شہباز چوہدری،حسن تیمور جھکڑ، حسنین چوہدری ،  جازب صدیقی، اظہر تھراج، کاشف شکیل ، زبیر اعوان ، اور دیگر نے سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...