”تم سب یہ کام کر لو تو بہتر ہو گا ورنہ۔۔۔“ سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد کھلاڑیوں کو کیا ہدایات دی گئیں؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

”تم سب یہ کام کر لو تو بہتر ہو گا ورنہ۔۔۔“ سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد ...
”تم سب یہ کام کر لو تو بہتر ہو گا ورنہ۔۔۔“ سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد کھلاڑیوں کو کیا ہدایات دی گئیں؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے باوجود ٹیم انتظامیہ بعض کھلاڑیوں کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہے جنہیں بہتری لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ قومی کرکٹرز کی فٹنس 6اور7 جنوری کو لاہور میں جانچی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے گزشتہ دنوں سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی اور بالخصوص کراچی ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کیساتھ ساتھ باﺅلرز نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی مگر اس فتح کے باوجود ٹیم مینجمنٹ بعض کھلاڑیوں کی فٹنس سے مطمئن نہیں اور انہیں بہتری لانے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے اختتام پر مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ انہیں اپنی فٹنس مزید بہتر بنانا ہو گی کیونکہ 2020ءپاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے جس دوران آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈکپ بھی منعقد ہونا ہے اور اس میں مکمل فٹ ٹیم ہی دیگر حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے گی، اس لئے فٹنس پر خاص توجہ دیں،کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 6 اور7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کیساتھ دیگر کو بھی مدعو کیا گیا ہے، اس ٹیسٹ کے دوران یویو ٹیسٹ کے ساتھ ایک کلومیٹر دوڑ لگوائی جائے گی جس کے بعد ٹرینر جم میں مختلف طریقے سے فٹنس جانچیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش سے سیریز جنوری کے اواخر میں شروع ہونی ہے۔

مزید : کھیل


loading...