جامی آزاد کا حمید ہارون پر ریپ کا الزام، ڈان اخبار کے سربراہ نے بھی اپنا موقف دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان

جامی آزاد کا حمید ہارون پر ریپ کا الزام، ڈان اخبار کے سربراہ نے بھی اپنا موقف ...
جامی آزاد کا حمید ہارون پر ریپ کا الزام، ڈان اخبار کے سربراہ نے بھی اپنا موقف دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلم ساز جامی آزاد کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ڈان اخبار کے سی ای او حمید ہارون بھی میدان میں آگئے۔

اکتوبر کے مہینے میں فلم میکر جمشید محمود (جامی آزاد) نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ان کو 13 سال قبل ایک میڈیا ٹائیکون نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ہفتہ کے روز جامی آزاد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا ریپ ڈان اخبار اور ٹی وی چینل کے سی ای او حمید ہارون نے کیا تھا۔

پیر کے روز حمید ہارون نے اس معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے الزامات کو مسترد کیا اور قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ حمید ہارون کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف یہ سنگین الزام عالمی سطح پر تیار کیا گیا ہے تاکہ میرے ذریعے اس ڈان اخبار کو خاموش کرایا جاسکے جو کچھ لوگوں کے بیانیے کی مخالفت کرتا ہے۔

حمید ہارون نے کہا ’میں اپنا نام اور ساکھ کی بحالی کیلئے قانونی چارہ جوئی شروع کر رہا ہوں، میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کرکے فریڈم آف پریس کی حفاظت کروں گا۔‘

مزید : تفریح