گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوفزدہ ہو کر لو گ گھروں سے باہر آگئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان،چلاس ،غذر ،ہنزہ ،دیامر ،استور ،رالپنڈی ، جہلم اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ 10بج کر 20منٹ پر آیا جس کا دورانیہ 10سے 15سیکنڈ تھا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی اور یہ زیر زمین 42کلو میٹر تھا ۔زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 260کلو میٹر شمال مشرق تھا۔

مزید :

قومی -