’دو ٹکے کے لوگوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں‘ حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو ’شٹ اپ کال‘ دے دی

’دو ٹکے کے لوگوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں‘ حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو ’شٹ اپ ...
’دو ٹکے کے لوگوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں‘ حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو ’شٹ اپ کال‘ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے ایک اور متنازعہ سوشل میڈیا شخصیت بھولا ریکارڈ کو دو ٹکے کا آدمی قرار دے دیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی بھولا ریکارڈ کے ساتھ صرف ایک بار ملاقات ہوئی ہے۔ وہ لاہور کے امپوریم مال میں موجود تھیں جب ان سے درخواست کی گئی تھی کہ یہ آپ کے بہت بڑے فین ہیں اور آپ کے ساتھ ویڈیو بنانا چاہتے ہیں، جس وقت بھولا ریکارڈ سے ملاقات ہوئی اس وقت پوری ٹیم موجود تھی۔
حریم شاہ نے کہا کہ قرآن پاک میں بھی ہے کہ جب جاہلوں سے واسطہ پڑے تو انہیں سلام کہو۔ میں ایسے لوگوں سے کیا بات کروں، دو ٹکے کے لوگوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، دو ٹکے کے غریب لوگوں سے بات کرنا ہی نہیں چاہتی۔
خیال رہے کہ بھولا ریکارڈ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس حریم شاہ کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جو انٹرنیٹ بریک کردیں گی۔ بھولا ریکارڈ نے دھمکی دی تھی کہ اگر سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ حریم شاہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -