سیالکوٹ،ٹک ٹاک ویڈیو کے شوق نے کمسن نوجوان کی جان لے لی

سیالکوٹ،ٹک ٹاک ویڈیو کے شوق نے کمسن نوجوان کی جان لے لی

  



سیالکوٹ(این این آئی)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور کم سن نوجوان کی جان لے لی، گولی لگنے سے کھروٹا کا رہائشی عمار حیدر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین کمسن دوست ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی، فیرست ایئر کا طالب علم عمار حیدر اپنے دوستوں مسلم اور زہیب کے ساتھ پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔پولیس کے مطابق زہیب نے بتایا کہ عمار پہلے اس کے سر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا، بعد میں اس نے اپنے سر پر پستول رکھ لیا۔زہیب کا کہنا ہے کہ سر کے بعد عمار نے اپنے پیٹ پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی۔عمار حیدر کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اسے دوستوں نے قتل کیا ہے تاہم زوہیب نے پولیس کے اپنے بیان میں بتایا کہ عمار نے اپنے ہاتھ سے گولی چلائی تھی۔گرفتاری سے پہلے کمسن ملزم زوہیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ پولیس کے سامنے پیش ہونے جا رہا ہے۔کوٹلی لوہاراں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

ٹک ٹاک

مزید : ملتان صفحہ آخر