پیپلز پارٹی کو این آر او مل گیا، بے نظیر طرز کی ڈیل دبئی میں ہوئی، ڈیل کس نے کروائی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

پیپلز پارٹی کو این آر او مل گیا، بے نظیر طرز کی ڈیل دبئی میں ہوئی، ڈیل کس نے ...
پیپلز پارٹی کو این آر او مل گیا، بے نظیر طرز کی ڈیل دبئی میں ہوئی، ڈیل کس نے کروائی؟ تہلکہ خیز دعویٰ
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی) اور مقتدر حلقوں میں بینظیر اور مشرف طرز کی ڈیل ہوگئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کو دغا دینے کے بعد انعام کے طور پر پیپلز پارٹی این آر او حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔پیپلز پارٹی کو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے نیب مقدمات میں سہولیات سمیت اور بہت کچھ ملا ہے۔اُنہوں نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پی پی اور مقتدر حلقوں میں معاملات طے پاگئے ہیں،یہ ڈیل خلیجی ملک کے دوستوں نے کروائی ہے،مذاکرات کا اہم دور تین روز قبل ہوا جس میں بے نظیر کی تاریخ دہرائی گئی۔

اظہر جاوید کے مطابق بے نظیر بھٹو اور مشرف کے درمیان بھی دبئی میں ڈیل ہوئی تھی، انہیں انٹرنیشنل گارنٹی کے تحت این آر او ملا تھا ، محترمہ ایک طرف لندن میں نواز شریف سے چارٹر آف ڈیموکریسی کر رہی تھیں اور دوسری طرف دبئی میں مشرف سے مذاکرات، ایک بار پھر وہی ہوا ہے۔‘