ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 مریخ زائچے میں ہو تو بلا وجہ بھی غصہ آ جاتا ہے اور دوسرے لوگوں سے جھگڑے کا امکان بڑھ جاتا ہے آج خیال رکھیں اور ہر معاملے میں در گزر سے کام لیں گے بہتر رہے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 اللہ سے اچھے کی امید رکھیں کچھ نقصان نہ ہوگا آج کا دن اہم ہے کسی بڑے فیصلے کی جانب پیش قدمی بھی ہو سکتی ہے۔ حالات کو بدلنے میں اپنا کردار بھی ادا کرنا ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جب تک آپ اپنے ماضی سے نجات حاصل نہیں کرتے اس وقت تک کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ملے گا۔ اللہ کا نام لے کر نئے انداز سے زندگی شروع کریں اور معاف کر دیں پریشان کرنے والوں کو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 روزگار کا سلسلہ غیر متوقع انداز سے ان شاءاللہ بہتر ہونے کی امید ہے اور جو لوگ کسی بڑی مشکل کا شکار ہیں وہ چاہے گھرہو یا آفس۔ اب اس سے نکلنے کی خوشخبری سن لیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 مشتری اور شمس کا خوبصورت ملاپ ہو رہا ہے اس کے بڑے خوبصورت اثرات مرتب ہوں گے آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ اب اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ راستے صاف کر کے بہتری دے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 بس ایک دو ن کی بات ہے آپ پھر مشکلات سے ان شاءاللہ نکلنا شروع ہو جائیں گے آپ نے کافی وقت مشکل میں گزارہ ہے اب اس کے ازالے کا وقت بے حد قریب ہو گیا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج مریخ زائچے میں ہے جو غصے اور لڑائی جھگڑے کا سبب بن سکتا ہے اس لئے محتاط ہو کر چلیں اور اپنے حق کے لئے اگر چند دن خاموش رہیں گے تو زیادہ مناسب بات ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ کیوں اپنے معاملات کی طرف نہیں دیکھ رہے مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اور اپنے مستقبل سے کھیل رہے ہیں باز آ جائیں اور جہاں چل رہے ہیں وہاں سے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

  جن لوگوں نے اپنے لئے کچھ لینا ہے وہ ابھی انتظار کریں پراپرٹی ہو یا وراثت دونوں میں وقتی رکاوٹ ہے جو کامیابی نہیں ہونے دے رہی آپ صبر کریں اور موجودہ کام پر توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 اس وقت ستاروں کی پوزیشن تبدیل ہو رہی ہے ان حالات میں تھوڑی سی انجانی سی صورتحال اور کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے خود کو فی الحال ذہنی طور پر تیار رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ابھی کھل کر سامنے نہ آئیں اور اپنے معاملات کا بھی کسی سے ذکر مت کریں اس طرح دوسرے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اندرون خانہ آپ کے خلاف لگتا ہے کچھ چل رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 جو لوگ اپنی پرانی جگہ پر کوشش کریں تو ان کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے کافی دنوں کے بعد صورتحال بدل کر آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ آپ کو چاہئے کہ اس کا پورا فائدہ اٹھالیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -