ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ طے پاگیا

ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ طے پاگیا
ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ طے پاگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

فخر زمان اور برسبین ہیٹ  کے  معاملات طے پاگئے ہیں، ان کی آسٹریلیا روانگی ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے۔ فخر زمان حالیہ سیزن میں بگ بیش کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔فخر زمان سے قبل شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں شریک ہیں۔شاداب خان سڈنی سکسرز جبکہ دیگر کھلاڑی ملبورن سٹارز کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -